ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائي کسی بھی لحاظ سے دیگر ملکوں، خاص طور پرعلاقے کے ملکوں کے لئے خطرہ نہیں ہے ۔ وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے آج ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کے پڑوسی ممالک کو اس بات کا یقین ہے کہ طاقتور ایران، علاقے میں امن کے قیام اور استحکام کا باعث ہے جبکہ علاقے ميں دوسرے ملکوں کی موجودگي بدامنی کا عامل ہے ۔ جنرل دہقان نے مزید کہا کہ اغیار، علاقے میں اپنی موجودگي کی توجیہ کےلئے ایک طرح سے ایران فوبیا کو ہوادے رہے ہیں لیکن اب یہ ہوا اپنا زور توڑ رہی ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشت گرد اپنی سرگرمیاں شام سے عراق منتقل کرنے میں کوشاں ہیں کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کی یہ کوشش ہے کہ علاقائی ملکوں کے ساتھ باہمی مفاہمت کے ذریعے ، تکفیری گروہوں کے اقدامات کو ناکام بنا دیا جائے۔ انہوں نے اسی طرح ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونےوالے معاہدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی توانائي کے پر امن استمعال کا حق، اسلامی جموریۂ ایران کی حکومت اور نظام کی ریڈ لائن ہے کیوں کہ یہ ایرانی قوم کا مسلمہ حق ہے اور وہ اس کے خلاف استقامت اور مزاحمت جاری رکھے گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 485043
اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی توانائي کسی بھی لحاظ سے دیگر ملکوں، خاص طور پرعلاقے کے ملکوں کے لئے خطرہ نہیں ہے ۔